پی آئی اے کا روس سے 3کمرشل ایئرکرافٹ طیارے خر یدنے کا فیصلہ،جیٹ پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کا روس سے 3کمرشل ایئرکرافٹ طیارے خر یدنے کا فیصلہ،جیٹ پاکستان پہنچ ...
پی آئی اے کا روس سے 3کمرشل ایئرکرافٹ طیارے خر یدنے کا فیصلہ،جیٹ پاکستان پہنچ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیر لائن نے اپنی استعداد کا ر کوبڑھانے کے لئے روس سے تین کمرشل ائیر کرافٹ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں روسی ساختہ جیٹ طیارہ نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روس کے جیٹ طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے جس کے معائنے کے لئے مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی اور پی آئی اے کے اعلی حکام بھی موجود ہیں،اس موقع پر روس کے سفارت خانے کا عملہ بھی ائیر پورٹ پہنچ گیا۔

طیاروں کے تفصیلی معائنے کے بعد ہی ان کی خریداری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ طیاروں کے خریدنے کا یہ معاملہ اس وقت سامنے آرہا ہے جب حکومت ممکنہ طور پر پی آئی اے کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہ چکے ہیں کہ پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کا واحد حل صرف اس کی نجکاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی