ضمنی الیکشن این اے 154،پولنگ 12فروری ،امن وامان قائم رکھنے کے لئے فوج طلب:الیکشن کمیشن

ضمنی الیکشن این اے 154،پولنگ 12فروری ،امن وامان قائم رکھنے کے لئے فوج ...
ضمنی الیکشن این اے 154،پولنگ 12فروری ،امن وامان قائم رکھنے کے لئے فوج طلب:الیکشن کمیشن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154میں رواں ماہ ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں امن و امان کی ذمہ داری فوج کے حوالے کر دی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فوج حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہو گی اور ان کے ا نچارج افسرکومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے۔

خیال رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں پولنگ 12 فروری کو ہو رہی ہے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسی حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے ن لیگ کے امیدوار محمد اقبال شاہ کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس لے لیا اور انہیں 3 فروری کو ڈی آر او لودھراں کے دفتر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔لیگی امیدوار کو نوٹس مقررہ سائزسے بڑے ہورڈنگز،بینرر اور پوسٹر آویزاں کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد