ہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے:راحت فتح علی خان

ہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ...
ہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے:راحت فتح علی خان

  

لاہور(آئی این پی) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے، نصرت فتح علی خاں شعبہ موسیقی سے وابستہ وہ واحد شخصیت ہیں جن کو کئی ممالک نے اعزازی شہریت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی خان کا کہناتھا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان مرحوم نے قوالی پوری دنیا میں متعارف کروا دی ، میں خاندانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبے میں آیا ہوں ،بہت سے لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو موسیقی جیسے دنیا کے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرے بزرگ کئی صدیوں سے فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دے رہے ہیں اس لیے میں بھی اپنی خاندانی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبہ میں آیا ہوں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح