97فیصد چینی شہری موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں :رپورٹ

97فیصد چینی شہری موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں :رپورٹ
97فیصد چینی شہری موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں :رپورٹ

  

بیجنگ(آئی این پی)ایک صنعتی رپورٹ کے مطابق2017میں 753ملین چینی شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی تھی۔ اور وہ اپنے موبائل فونز استعمال کررہے ہیں۔

چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن مرکز (سی این این آئی سی) کی طرف سے چین کی انٹرنیٹ ترقی کے بارے میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے وآخر تک انٹرنیٹ تک رسائی والے چینی شہریوں کی تعداد772ملین تک پہنچ گئی جوکہ 5.6فیصد سالانہ زیادہ ہے،موبائل فون کے چین میں انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے بڑے پیمانے پر انتہائی استعمال کیے جانے والا ڈیوائس بننے کے پیش نظر بہت کم لوگ آن لائن ہونے کے لیے ڈیسک ٹاپس ، لیپ ٹاپس یا ٹیبلٹ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں، تاہم اب موبائل کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔

تجزیہ کار وانگ ٹاؤ کا کہنا ہے کہ ذاتی خریداری ، پبلک ٹرانسپورٹیشن اور میڈیکل سروسز سے لے کر خریداری کے لیے آن لائن آبادی کا68.3فیصد اب موبائل کے ذریعے ادائیگیاں کررہے ہیں۔2017کی دوسری سہ ماہی میں بائیک شیئرنگ ایپلیکیشنز انٹرنیٹ ایپلیکیشن کی تیزی سے فروغ پذیر کیٹاگری تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی