چین میں مال بردار جہاز الٹنے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک،5 لاپتہ

چین میں مال بردار جہاز الٹنے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک،5 لاپتہ
چین میں مال بردار جہاز الٹنے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک،5 لاپتہ

  

ووہان(آئی این پی) وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں دریا یانگٹزی میں ایک مال بردار جہاز الٹنے کے حادثے میں عملے کے 6 ارکان دریا میں جا گرے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہوانگ گانگ شہر کے موضہ چائی چن میں دریا یانگٹ ژی کے ایک حصے میں پیش آیا۔ جس کے باعث جہاز میں سوار عملے کے 6ارکان دریا میں جاگرے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو بچا لیا لیکن اس واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہا ر گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی