یہ ریل گاڑی پاکستان کے کس خوبصورت علاقے میں چل رہی ہے؟ شدید برفباری میں پاکستانی ریل گاڑی دیکھ کر حامد میر بھی اپنی خوشی نہ چھپا سکے ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

یہ ریل گاڑی پاکستان کے کس خوبصورت علاقے میں چل رہی ہے؟ شدید برفباری میں ...
یہ ریل گاڑی پاکستان کے کس خوبصورت علاقے میں چل رہی ہے؟ شدید برفباری میں پاکستانی ریل گاڑی دیکھ کر حامد میر بھی اپنی خوشی نہ چھپا سکے ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپ نے یورپ اور امریکہ جیسے ممالک میں شدید برفباری میں ریل گاڑی چلنے کے منا ظر دیکھیں ہو ں گے لیکن اگر بات پاکستان کی ہو تو بہت سے لوگ اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتے لیکن سوشل میڈ یا پر ایسی خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے کہ دیکھ کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عرفان نامی شخص نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ریل گاڑی شدید برفباری میں ایک سٹیشن پر آ کر رک رہی ہے ،چاروں اوڑھ برف میں لپٹے مناظر اور ریل گاڑی کی آمد ایک سحر انگیز منظر پیش کر رہے ہیں ۔اس ویڈ یو کے ساتھ عرفان نے پیغام لکھا کہ یہ کوئی یورپ یا امریکہ نہیں بلکہ کوئٹہ شہر کے نزدیک کول پور کا ٹرین اسٹیشن ہے جہاں برف باری کے دوران ریل گاڑی کی آمد حسین منظر پیش کر رہی ہے ،اپنے ملک کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں پھیلائیں ۔اس خوبصورت منظر کو دیکھ کر حامد میر بھی خوش ہو گئے اور انہوں نے پیغام دیا کہ یہ سوئٹزر لینڈ نہیں بلکہ پاکستان ہے اور یہ ٹرین کوئٹہ میں آرہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔