نوجوان لڑکی نے اپنا فون ٹھیک کروانے کے لئے دیا، ٹھیک کرنے والے نے کھولا تو اس میں ایسی شرمناک ویڈیو مل گئی کہ فوری پولیس بلالی

نوجوان لڑکی نے اپنا فون ٹھیک کروانے کے لئے دیا، ٹھیک کرنے والے نے کھولا تو اس ...
نوجوان لڑکی نے اپنا فون ٹھیک کروانے کے لئے دیا، ٹھیک کرنے والے نے کھولا تو اس میں ایسی شرمناک ویڈیو مل گئی کہ فوری پولیس بلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنا فون ٹھیک کروانے کے لیے دکان پر لے گئی۔ جب ٹھیک کرنے والے نے فون کھولا تو اس میں ایسی شرمناک ویڈیو مل گئی کہ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع کر دی اور لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر میڈسٹون کی 26سالہ کرسٹی کمبر نامی اس لڑکی کے فون سے ملنے والی ویڈیو میں وہ ایک کم عمر بچے کا جنسی استحصال کر رہی ہوتی ہے۔


جب پولیس نے کرسٹی سے تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک متعدد بچوں کے ساتھ یہ شرمناک کام کر چکی ہے اور ان کی ویڈیوز بنا کرایک میسجنگ ایپلی کیشن کے ذریعے دیگر کئی لوگوں کو بھی بھیجتی رہی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک اور موبائل فون برآمد کیا جس سے دیگر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز بھی مل گئیں۔پولیس نے کرسٹی کو میڈسٹون کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 9سال 4ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔