آدمی کو زمین میں دبایا گیا دو ہزار سال پرانا خزانہ مل گیا، پل بھر میں کروڑ پتی ہوگیا

آدمی کو زمین میں دبایا گیا دو ہزار سال پرانا خزانہ مل گیا، پل بھر میں کروڑ پتی ...
آدمی کو زمین میں دبایا گیا دو ہزار سال پرانا خزانہ مل گیا، پل بھر میں کروڑ پتی ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کہاوت ہے کہ خدا جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ یہ کہاوت اس برطانوی میٹل ڈی ٹیکٹر سٹ (قیمتی دھاتوں کی تلاش کرنے والا)پر کماحقہ صادق آتی ہے جسے زمین میں دفن 2ہزار سال قدیم خزانہ مل گیا اور وہ پل بھر میں کروڑ پتی بن گیا۔ دی مرر کے مطابق 45سالہ مائیک سمتھ نامی یہ شخص کئی سال سے میٹل ڈی ٹیکٹر کے ذریعے جنگلوں اور غیرآباد علاقوں میں قیمتی دھاتیں تلاش کرنے کا کام کر رہا تھا۔ گزشتہ دنوں وہ ساﺅتھ پیمبروک شائر کے علاقے میں دھاتوں کی تلاش میں تھا کہ ایک جگہ اس کے میٹل ڈی ٹیکٹر نے دھات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
مائیک سمتھ نے جب اس جگہ کھدائی کی تو نیچے سے گھوڑوں کی لگاموں سمیت 33انتہائی نادر چیزیں برآمد ہو گئیں۔ اس نے یہ اشیاءایک ماہر آثارقدیمہ کو دکھائیں جس نے اسے بتایا کہ یہ انتہائی قیمتی چیزیں ہیں کیونکہ یہ دو ہزار سال سے زیادہ قدیم لگتی ہیں۔ تب اسے ادراک ہوا کہ وہ ایک بہت اہم دریافت کر چکا ہے۔ اب یہ جگہ ماہرین نے اپنی تحویل میں لے لی ہے اور اسے لوگوں سے مخفی رکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ جگہ قدیم قبرستان ہو سکتا ہے، اس قدیم زمانے میں لوگ مرنے والوں کو ان کے گھوڑوں، ہتھیاروں اور دیگر نوادرات کے ساتھ دفن کرتے تھے۔ وہی چیزیں مائیک نے دریافت کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اشیاءکو مائیک کسی میوزیم کو فروخت کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے مائیک کو 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 18کروڑ 12لاکھ روپے)سے زائد رقم حاصل ہو گی۔