ناخنوں پر اس طرح کے سفید نشانات کا دراصل کیا مطلب ہوتا ہے؟

ناخنوں پر اس طرح کے سفید نشانات کا دراصل کیا مطلب ہوتا ہے؟
ناخنوں پر اس طرح کے سفید نشانات کا دراصل کیا مطلب ہوتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بسااوقات ناخنوں پر سفید نکتے یا لکیریں بن جاتی ہیں جن کے متعلق اب ماہرین نے حیران کن باتیں بتا دی ہیں جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”انگلیوں کے ناخنوں پر سفید نکتے یا لکیریں بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا جسم کسی طرح کی انفیکشن سے لڑ رہا ہے یا آپ میں کسی غذائی جزو کی کمی ہے۔ طب کی زبان میں ان سفید نشانات کو Leukonychiaکا نام دیا گیا ہے اور اس کے لاحق ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان کی ایک وجہ الرجک ری ایکشن ہو سکتا ہے۔ خواتین میں ان کا جسم نیل پالش اور دیگر ایسی مصنوعات لگانے پر شدید ری ایکشن دے سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھی یہ نشانات بن سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو آپ کو فوراً ان مصنوعات کا استعمال ترک کر دینا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ آیا اس سے نشانات ختم ہوتے ہیں یا نہیں۔ان کی ایک وجہ فنگل انفیکشن ہو سکتی ہے۔ onydhomycosisاور دیگر کئی اقسام کی فنگس ایسی ہیں جو لاحق ہونے کی صورت میں ناخنوں پر یہ نشانات بن جاتے ہیں۔جسم میں زنک یا کیلشیئم کی کمی ہو تو بھی ناخنوں پر یہ نشانات بن جاتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -