ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ وہ صرف آپ کی ایک توبہ سے ان شاءاللہ ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ آپ کی ضد شاہد معاملات میں خرابی ٹھیک نہیں ہونے دے رہی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو میرے خیال سے اپنے معاملات میں استخارے کی مدد درکار ہے۔ آپ بغیر توکل کے کسی کام میں ہاتھ مت ڈالیں۔ اس طرح نقصان ہوگا اور شائد مخالفین بھی سرگرم عمل ہوں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج نازک سی صورت حال ہے۔ عجیب سی ٹینشن دماغ پر سوار ہے۔ کسی کام میں خاص دل نہیں لگ رہا۔ ان حالات میں تو صرف ذکر الٰہی کرنے اور صدقے کا مشورہ ہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ لگتا ہے جیسے بہت جلدی میں ہیں ساری کام کرنا چاہتے ہیں جو کہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لئے آج جو بھی قدم اٹھائیں نہایت سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اس وقت کسی بھی معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنانا ۔ عزت ساری میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اس لئے جھک جائیں اور بچا لیں جو گھر ٹوٹنے کے قریب ہوں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس سے اللہ نے چاہا تو نکل جانے میں کامیاب ہوں گے مگر ابھی حالات مکمل طور پر بہتر نہیں ہیں۔ اس لئے ابھی محتاط ہو کر ہی چلنا ہوگا۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس جانب سے خطرات کی بُو آ رہی ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں ایسا کچھ نہیں ہوگا جب تک نیت صاف ہے اور آج سخت معاملے میں بھی نرمی ہونے کی امید ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش یا جادو ٹونے وغیرہ بھی کوئی اثرات نہیں ہیں۔ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس لئے اپنے دماغ سے ہر طرح کا وہم نکال کر پھینک دیں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی قسم کے لین دین کو کرنے جا رہے ہیں وہ ابھی اچھی طرح سوچ لیں جلد بازی میں کوئی خطرہ ہو سکتا ہے اور یہ وقت بھی شاہد اس کے لئے مناسب نہیں ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے مسئلے کو اپنے سر سوار مت کریں۔ بات کرنے سے بات ہوتی ہے اور پھر اللہ کی مدد لیں۔ دعا کریں وہ آپ کو ضرور آسانیاں اور برکتیں دے گا، توکل سے چلیں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ فکر مند نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو اچھا ہی ہوگا اور آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی پورے ہونے کا امکان ہے، وہ بھی جلد۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنی صحت کا صدقہ دیں۔ یہ ضروری ہے۔ اس وقت حالات قدرے ٹینشن والے لگ رہے ہیں۔ آپ نے زبان پر ہر وقت یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری بھی رکھنا ہے، لازمی۔