ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے: انور زیب خان 

  ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے: انور زیب خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوۃ وعشر انورزیب خان نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور الیکشن سے پہلے قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناکر ان کے گلے شکوے دور کرینگے انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے ثمرات قبائلی عوام کو بہت جلد نظر آئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اتمانخیل ضلع باجوڑ پی ٹی آئی کے کارکنان سے سیکندرو کے مقام کے دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر اتمانخیل پی ٹی آئی کے کارکنان نے متفقہ طور پر اتمانخیل قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا صوبائی وزیر   نے  انکے مسائل سنے اورانکے جلد از جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔ انورزیب خان نے اتمانخیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا جن کا ٹینڈر بہت جلد متوقع ہیں انہوں نے  مذید تین واٹر سپلائی سکیمز کا اعلان بھی کیا انہوں نے اتمانخیل کے کارکنان کو جلد از جلد کمیٹی بنانے کا مشورہ دیا جو آنے والے وقت میں اتمانخیل کے مسائل کو بہتر انداز میں صوبائی وزیر کے سامنے پیش کرسکے  انہوں نے یقین دلایاکہ اتمانخیل قوم کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر کرینگے۔جبکہ اتمانخیل کے کارکنان کے ساتھ اتمانخیل کیلئے بنائی گئی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا جس پر کارکنان نے صوبائی وزیر کاشکریہ ادا کیا اوراطمینان کا اظہار کیا۔