پیپلز پارٹی کا بس چلے تو پاکستان بنانے کاکریڈٹ بھی بھٹو کو دیدے، شہباز گل 

پیپلز پارٹی کا بس چلے تو پاکستان بنانے کاکریڈٹ بھی بھٹو کو دیدے، شہباز گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مرتضٰی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بس چلے تو پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی بھٹو کو دیدیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا عالمی پراجیکٹس اور معاملات پر بونگیاں مارنے کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔ مرتضیٰ وہاب نے اصل کارٹون دیکھنا ہو تو کبھی بلاول کی تقریر سنیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور ان کے ہواری سندھ کیلئے ایک بیماری ہیں۔ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن بھٹو ابھی بھی زندہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نام کو زندہ رکھنا ہے تو عوامی خدمت کرے، فنکاریاں نہیں۔انہوں نے کہا کہ بغض کے مارے حاسدین سے ملکی ترقی کی کوئی مثبت خبر برداشت نہیں ہوتی۔ دیگر قومی ایشوز کی طرح کورونا ویکسین پر بھی اپنی گھٹیا سیاست چمکانے کی کوشش ہے۔
 
شہباز گل