پوری پختون قوم جعلی تبدیلی سے متنفر ہوچکی ہے،نازیہ شاہ 

پوری پختون قوم جعلی تبدیلی سے متنفر ہوچکی ہے،نازیہ شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کی رکن سیدہ نازیہ شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام نہاد علمبرداروں سلیکٹیڈ اور نااہل حکمرانوں نے ملک اور بلخصوص پختون قوم کو سیاسی، اقتصادی، معاشی اور تعلیمی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے پاکستان کی معیشت روز بروز گرتی جا رہی ہے اور حکمران ہے کہ ا س نے گھبرانا نہیں کی رٹ لگا رکھی ہے پوری پختون قوم جعلی تبدیلی سے متنفر ہو چکی ہے 19فروری کو پی کے 63پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کو ناکام بنانے کا دن ہے کسی کو پختون قوم کی مینڈیٹ چور ی نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے وعدوں کو ایفا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل قوم کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ وعدے ہی  رہے کیونکہ عوامی مسائل کا حل عمران خان کی بس کی بات نہیں انہوں نے مزید کہا کہ 19فروری کو عوامی نیشنل پارٹی کا مقابلہ مینڈیٹ چوروں کے ساتھ ہے لیکن 19فروری کو عوامی نیشنل پارٹی  کی بہادر خواتین کسی کو عوامی نیشنل پارٹی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ اور بلخصوص پی کے 63کی خواتین گھر گھر جاکر باچاخان کا عدم تشد د فلسفہ اور اپنے حق کیلئے میدان میں آنے کی ترغیب کو خواتین تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ خواتین باشعور ہو چکیں ہیں اور وہ 19فروری کو عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گی کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون قوم کی امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت ہے۔