کوہاٹ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پریس کلب اوریونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل،دونوں کابینہ بلا مقابلہ منتخب،نور محمد بنگش چوتھی بارپریس کلب اور فرحان احمد بنگش یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب قرار پائے گئے تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پریس کلب اور یونین آف جر نلسٹس کے انتخابات برائے سال 2021کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں مدت پوری کرنے والی کابینائیں تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا اور الیکشن کیلئے جنرل باڈی کے اجلاس میں کثرت رائے تین رکنی الیکشن کمیٹی کا انتخاب ہوا جس میں منور اوورکزئی کو چیئر مین،محمد اسماعیل خا لد اور صاحبزادہ آفریدی کو الیکشن کمیٹی کا ممبر ز بنا دیا گیا جنہوں نے الیکشن شیڈول جاری کرکے انتخابات کیلئے 7فروری کی تاریخ مقرر کردی 31جنوری امیدواروں کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر تھی جس کیلئے امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن کے مقابلے کیلئے کوئی امیدوار سامنے نہ آیا۔لہٰذا الیکشن کمیٹی نے کاغذات جمع کرانے والوں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیتے ہوئے جنرل باڈی کے طلب کردہ ہنگامی اجلاس میں اس کا اعلان کیا جس کے مطابق کوہاٹ پریس کلب کے صدارت کے امیدوار نورمحمد بنگش نائب صدارت کیلئے کامران خان،جنرل سیکرٹری کے امید وار فیصل ندیم،فنانس سیکرٹری کیلئے سید فیضان بنوری،جائنٹ سیکرٹری سید باسط گیلانی،رابطہ سیکرٹری سید علیم حیدر،ایگز یکٹیوممبر1اقاضی نورخان،ممبر 2بشیر خان،ممبر3اللہ داد اور ممبر 4یٰسین اعوان کو بلا مقابلہ منتخب قراردیا گیا اسی طرح کوہاٹ یونین آف جرنلسٹس کے امیدوار برائے صدارت فرحان بنگش،سینیئر نائب صدر فضل محمود،نائب صدر سید یاسر شاہ فاروق،جنرل سیکرٹری خا لد مکی،جائنٹ سیکرٹری وزیر علی،رابطہ سیکرٹری فیاض محمد،فنانس سیکرٹری ایثار علی،ایگزیکٹیو ممبر 1محمد ساجد،ممبر 2شکور احمد اور ممبر 3عابد حسین کو بھی بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔