عمران خان کی پوری ٹیم نا اہلوں پر مشتمل ہے، ناصر حسین شاہ

 عمران خان کی پوری ٹیم نا اہلوں پر مشتمل ہے، ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت نہیں اس لیے فردوس شمیم نقوی جیسے پڑھے لکھے انجینئر کو ہٹا کرایک آؤٹ آف سکول حلیم عادل جیسے بچے کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیاگیاہے حلیم عادل سمجھتے ہیں کہ سید مراد علی شاہ وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یاد رکھیں کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تمام لینڈ گریبرز کو سلاخوں کے پیچھے بھیج کر 2023 تک اپنے منصب کی مدت پوری کریں گے یہ بات حلیم عادل شیخ کے بیان پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حلیم عادل، وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بیان بازی کر کے اپنا سیاسی قد اونچا نہیں کر سکتے اور نہ ہی ایسا کرنے سے ان کے کرتوت چھپ سکتے ہیں وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حلیم عادل افسران کی ترقیوں پر بیان بازی کر کے افسران کو بلیک میل کر رہے ہیں لیکن ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ انکی بلیک میلنگ میں افسران نہیں آئیں گے وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو میرٹ اور قانون کے مطابق ترقی دی ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی پوری ٹیم نا اہلوں پر مشتمل ہے اور ان لوگوں کی کارکردگی کی بدولت ہی ملک کا یہ حال ہے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
ناصر حسین شاہ