بلوچستان کے صحافیوں کی جدوجہد ناقابل فراموش باب ہے،بلاول بھٹو

 بلوچستان کے صحافیوں کی جدوجہد ناقابل فراموش باب ہے،بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کوئٹہ(این این آئی)پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زر داری نے بلو چستان یو نین آف جر نلسٹس کے نو منتخب صدر سلما ن اشرف اور جنرل سیکر ٹری فتح شاکر سمیت دیگر کا میاب امید واروں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ آئین و پارلیمان کی بالادستی کیلئے بلوچستان کے صحافیوں کی جدوجہد ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اظہارِ رائے کا پرچم بلند رکھنے والے بلوچستان کے صحافیوں کی مشکلات سے واقف ہوں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی آئندہ جب حکومت آئے گی تو میڈیا کی حقیقی آزادی کو یقینی و ناقابل ِ تسخیر بنائیگی۔
بلاول