پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا، کائرہ

 پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا، کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے تمام مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کے ضبط کو مت آزمائے اور اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ قمر زماں کائرہ نے کہا کہ حکومت صرف آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ملک چلا رہی ہے، عوام ان کی ترجیح نہیں، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ صنعتی پیداوار اور برآمدات کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔
کائرہ