ادریس خٹک حساس اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف رٹ خارج

ادریس خٹک حساس اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف رٹ خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے سماجی کارکن ادریس خٹک کی حساس ادارے کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن خارج کردی اورفوجی عدالت کو مقدمے کی سماعت کی اجازت دے دی ہے عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے سماجی کارکن ادریس خٹک کی گرفتاری کے خلاف دائرکردہ رٹ پرتفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے واضح رہے کہ سماجی کارکن ادریس خٹک کی حساس ادارے کے ہاتھوں گرفتاری کوپشاورہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھاآئینی درخواست میں متعلقہ حکام کوفریق بناتے ہوئے فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی تھی عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے رٹ پٹیشن خارج کردی جبکہ   عدالت نے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں  سننے کے خلاف حکومتی درخواست بھی مسترد کردی واضح رہے کہ حساس ادارے نے ادریس خٹک کوآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیاتھاادریس خٹک نے گرفتاری اور کیس ٹرائل فیلڈمارشل کورٹ میں چلانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی عدالت نے رٹ خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ فوجی عدالت درخواست گذار کے خلاف مقدمے کی سماعت کرسکتی ہے۔