سندھ کیلئے کام کی کوشش پر18ویں ترمیم کا نعرہ لگ جاتا ہے، اسد عمر

سندھ کیلئے کام کی کوشش پر18ویں ترمیم کا نعرہ لگ جاتا ہے، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکار پور (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کیلئے کام کرنے کی کوشش کریں تو 18ویں ترمیم کا نعرہ لگ جاتا ہے، صحت عامہ صوبائی معاملہ ہونے کے باوجود عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے بعد وفاقی حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے، کورونا وائرس ویکسین کے معاملے پر سیاست کی جارہی ہے جس پر شرم آنے چاہیے، عوام اور صوبوں کے بااختیار ہونے کا جتنا ادراک وزیراعظم عمران خان کو ہے کسی اور سیاستدان کو نہیں،کورونا وائرس کی تمام ویکسینز وفاقی حکومت سندھ حکومت کو فراہم کررہی ہے۔شکار پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کے معاملے پر سیاست کی جارہی ہے جس پر شرم آنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ میں یہ صورتحال خراب ہے تو کیا وفاق کو کوئی کردار ادا کرنا چاہیے یا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت صوبائی معاملہ ہے لیکن کورونا وائرس کی بیماری آئی تو وفاقی حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے اور سندھ سمیت پاکستان کے ہر صوبے میں یہ تمام اشیا فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے زمینی حالات کی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی اب اس معلومات کو وزیراعظم تک پہنچائیں گے اور جلد وزیراعظم کو یہاں لے کر آئیں گے تا کہ خود براہ راست وہ عوام کی بات سن سکیں اور اس ظلم کے خلاف ایسا آپریشن ہو کے جس سے سندھ کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
اسد عمر