بخشالی ٹریفک حادثے  میں تین افراد شدید زخمی 

  بخشالی ٹریفک حادثے  میں تین افراد شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(تحصیل رپورٹر)بخشالی ٹریفک حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔بخشالی امان خان چوک میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثہ موٹرکار اور موٹرسائیکل کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئی، تینوں زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی مزید علاج کیلئے دو زخمیوں کو ایم ایم سی مردان جبکہ ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا،  زخمیوں میں 55 سالہ صیاد، 23 سالہ سمال اور زوجہ صیاد ساکنان جعفر آباد رستم شامل ہیں۔