تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو بچیاں بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو بچیاں بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو گھریلو ملازمہ بچیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پرتھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو بچیاں بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،بچیوں کی والدہ درخواست گزارنسرین بی بی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس نے اپنی دو بیٹیوں کو ایک گھر میں ملازمہ رکھوایا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود بچیوں سے  ملاقات نہیں کرائی گئی،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو بچیوں کی بازیابی کے لئے بھی درخواست دے رکھی ہے، پولیس نے بچیوں کو بازیاب نہیں کرایا، بچیاں کس حال میں ہیں معلوم نہیں، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو بچیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے اس کیس کی مزید سماعت 22فروری کو ہوگی۔
بازیابی کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -