چیئرمین کو ہٹانے کیخلاف درخواست پر مارکیٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا حکم معطل

چیئرمین کو ہٹانے کیخلاف درخواست پر مارکیٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا حکم معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایگریکلچر مارکٹنگ ریگولڑی اتھارٹی کی جانب سے لاہور کی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کو عہدہ سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر مارکیٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا حکم معطل کردیا،عدالت نے ڈی جی پامرہ،چیئرمین پامرہ اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے17 فروری تک جواب طلب کرلیاہے،ملک وقار کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی سی لاہور، ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈی جی پامرہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا، مارکیٹ کمیٹی کو خلاف قانون تحلیل کیا گیا، ڈی جی پامرہ کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے عہدہ کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
حکم معطل 

مزید :

صفحہ آخر -