مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست  پر آئی جی، سی سی پی اوسے جواب طلب 

      مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست  پر آئی جی، سی سی پی اوسے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے ایس ایچ او شاہدرہ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزارسعید احمد چودھری کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ایس ایچ او شاہدرہ نے بغیر کسی وجہ کے اغواء کرکے اسے تشدد کانشانہ بنایا،دوران پولیس حراست کرائے گئے میڈیکل میں تشدد ثابت ہوا، جسٹس آف پیس نے ایس ایچ او شاہدرہ اور ڈی ایس پی سرکل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا  پولیس نے جسٹس آف پیس کے حکم پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، آئی جی پنجاب کو ایس ایچ او شاہدرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے اورپولیس کو جسٹس آف پیس کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیاجائے۔
جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -