سابق وائس چانسلر کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت 17فروری تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر کو پنشن نہ دینے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت 17فروری تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر گورنر پنجاب کو بطور چانسلر طلبی کے سوا کوئی چارہ نہیں،عدالت نے یہ حکم ڈاکٹر نورین عزیز کی درخواست پر جاری کیاہے،درخواست گزار کی جانب سے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار خاتون 2015ء میں ریٹائرڈ ہوئیں،پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر چانسلر کو درخواست دی،دادرسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب دینے کے لئے کچھ مہلت دی جائے،جس پر سماعت 17فروری تک ملتوی کردی گئی۔
ملتوی