رسومات کی ادائیگی میں تبدیلی کیخلاف درخواست، سیکرٹری اوقاف کو فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس رسال حسن سید نے بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر رسومات کی ادائیگی میں تبدیلی کیخلاف دائردرخواست پر سیکرٹری اوقاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکرٹری اوقاف فریقین کو سن کر زیرالتواء درخواستوں پر فیصلہ کریں،عدالت نے فریقین کو 8 فروری کو سیکرٹری اوقاف کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیاہے،درخواست میں پنجاب حکومت، چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف، دیوان مودود، دیوان احمد مسعود سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے دربار کی رسومات کی ادائیگی کے فرائض کی تبدیلی کے آرڈر منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دیوان میر معین الدین چشتی کو دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار پر رسومات کی ادائیگی کے فرائض سرانجام دینے کا حکم دیا جائے، دیوان مودود اور دیوان احمد مسعود کے رسومات کی ادائیگی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
سیکرٹری اوقاف