کے پی کے یونیورسٹیوں میں تنخواہیں نہیں، چندا مانگا جارہا ہے،خورشید شاہ

  کے پی کے یونیورسٹیوں میں تنخواہیں نہیں، چندا مانگا جارہا ہے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کرپشن اور مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا نیب کیس بھول چکا ہوں، مہنگائی اور کرپشن کی فکر ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال دیتے ہیں آپ اپنی بات کریں، مہنگائی کا ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں دیں گے، ٹماٹرمہنگا، آلو مہنگا تاہم این آر او نہیں دوں گا، تنخواہیں نہیں بڑھ رہی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ایک ماہ میں 16 روپے لیٹر پیٹرول میں اضافہ ہوا، تنخواہیں بالکل نہیں بڑھائی گئیں، بی آرٹی بند ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی دور میں کسانوں کو فصل کی قیمت ایسی ملتی تھی کہ خوشیاں ہوتی تھیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ 16سترہ ماہ سے بند ہوں، ثبوت ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ہیں کچھ نہیں ملا،خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ہرچیز کا ایک وقت ہوتا ہے، استعفے دے کرا یوانوں کوخالی کیوں چھوڑیں، اوپن میرٹ تو چیئرمین سینٹ کے زمانے میں ہونی چاہئے تھی، خورشیدشاہ نے کہا کہ خدا کے واسطے اس ملک کے مزدور اور غریبوں کیلئے سوچو، انصاف شروع ہوجائے تو ملک سے کرپشن ختم ہوجائے گی، آج کے پی کے یونیورسٹیوں میں تنخواہیں نہیں، چندا مانگا جارہا ہے۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -