ڈیڈ لائن بھی گزر گئی عوام دشمن وزیراعظم مستعفی نہیں ہوا،رانا ثناء اللہ

   ڈیڈ لائن بھی گزر گئی عوام دشمن وزیراعظم مستعفی نہیں ہوا،رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن  ووٹ چور، ظالم اور عوام دشمن کرپٹ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوا،4 فروری کو پی ڈی ایم بے شرم وزیراعظم کو انجام سے دوچار کرنے کیلئے حتمی کارروائی کا فیصلہ کرے گی،31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی، اب وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ کیلئے تیاری کرے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا ووٹ، آٹا، چینی، دوائی، گیس، بجلی، خوراک چور، کمشن خور عوام کے قہر کا سامنا کرنے کی تیاری کریں، عوام کو پچاس لاکھ گھر نہ مل سکے،31 جنوری بھی گزر گئی، ایک کروڑ نوکریاں نہ مل سکیں، پٹرول58 روپے لٹر نہ مل سکا،فراڈ، جعلسازی، کمشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار کا تاریک دور ختم کرکے دم لیں گے۔
رانا ثناء اللہ
ّ

مزید :

صفحہ آخر -