وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 4 فروری کو طلب کرلیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 4 فروری کو طلب کرلیا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلٰی، وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔18 ویں ترمیم کے بعد ہائیرایجوکیشن کے معاملات پر غور ہوگا۔
وزیراعظم