شادی کے بعد بختاور بھٹو کی پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (آئی این پی) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی۔ بختاور بھٹو زرادری نے اپنی نکاح کی تصویر انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی۔ تصویر میں بختاور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے ہیں اور انہوں نے گھونگھٹ نکال رکھا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں بختاور نے اپنے نکاح کی تاریخ تحریر کی ہے۔ بختاور کی اس تصویر کو انسٹا صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور عوام ان کے لیے دعاں کے ساتھ آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
بختاور بھٹو