ریاض، جدہ میں پاکستانی سفیر اور قونصلیٹ کی کھلی کچہریوں کا انعقاد

  ریاض، جدہ میں پاکستانی سفیر اور قونصلیٹ کی کھلی کچہریوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر دنیا بھر میں پاکستانی سفراء اور قونصل جنرلز کمیونٹی کے مسائل معلوم کرنے اور انہیں فوری حل کرنے کیلئے کمیونٹی کی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے وزیر اعظم کے شکایات پورٹل پر دنیا بھر سے مسائل اور سفارت خانوں کی ناقص کارکردگی کی شکایات کی بھر مار ہے اس لئے وزیر اعظم نے سفراء اور قونصلیٹس کو کھلی کچہریاں منعقد کرنے اور مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی ہے۔ریاض اور جدہ میں پاکستانی سفیر اور قونصلیٹ کیجانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ سفیر نے کمیونٹی کے ممبروں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مارچ 2021 کے دوران تارکین وطن مزدوروں کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے لاگو کیے جانیوالے نئے "لیبر ریفارمس انیشیٹو" (ایل آر آئی) کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا۔ سفیر نے سفارت خانے کی طرف سے پیش کردہ خدمات پر بھی روشنی ڈالی پاکستانی برادری نے روزانہ کی بنیاد پر اور شرکاء کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر، سفیر راجہ علی اعجاز اور سفارتخانے کے ہمراہ افسران نے بھی شرکا کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ جدہ میں بھی کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ دونوں جگہوں پرکورونا کے حفاظتی ماحول میں کمیونٹی کی تعداد نہایت کم رکھی گئی۔ جدہ میں قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے اس کارروائی کی صدارت کی۔
کھلی کچہریاں 

مزید :

صفحہ آخر -