ملک چلانا نااہل‘نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں،شیری رحمان

  ملک چلانا نااہل‘نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں،شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے دو ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ کیا گیا صرف جنوری میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کیا ہے قیمتوں میں عدم توازن سے ظاہر ہوتا ہے حکومت غیر مستحکم ہے آج ہی وزیر اعظم نے مہنگائی میں کمی کا اعلان کیا تھا وزیراعظم کو غلط معاشی اشاریے بتائے جاتے ہیں پٹرول کی قیمتوں متعلق وزیر اعظم کے ماضی کے بیانات موجود ہیں اب حکومت بتائے پٹر ول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے؟ 
شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -