کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ دو دن میں شروع ہو گا، یاسمین راشد
لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کا سلسلہ اگلے دودن میں شروع ہوجائیگا کوروناوائرس کہیں گیانہیں بلکہ ہمیں اس وباء سے بچاؤ کیلئے ہرقسم کی احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدکرناچاہیے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 443افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔11افراد کوروناوائرس کے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں لاہورمیں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.95،راولپنڈی میں 1.9اور فیصل آبادمیں 3.39ہے گذشتہ24گھنٹوں کے دوران تقریباً15ہزارکوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹ ہوئے ہیں پنجاب میں کنٹیکٹ ٹریسنگ الحمداللہ باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے پوری دنیانے پاکستان میں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہاہے لاہورمیں 18،گوجرانوالہ میں 1اورگجرات میں 1سمیت دیگرشہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤنزکے ذریعے تقریباً5634افرادکو محدودکردیاگیاہے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمحکمہ تعلیم کے ساتھ مل کرتعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارزکے ذریعے ایس اوپیز پرعملدرآمدکے حوالے سے اہم کرداراداکرے گا 8فروری کوتعلیمی اداروں کے کھولنے بارے دوبارہ کوروناوائرس کی صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا۔ان خیالات کااظہار ڈی جی پی آرہیڈ کوارٹرزمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعیداور ڈائریکٹرالیکٹرانک میڈیا روبینہ افضل سمیت میڈیانمائندگان کی کثیرتعدادموجودتھی ا ین سی اوسی کے مطابق بروزبدھ تمام وزراء اعلیٰ بیک وقت تمام ہیلتھ ورکرز کو کوروناوائرس کی ویکسین لگانے کا آغازکرینگے کوویکس نے پاکستان کیلئے 70ملین کوروناوائرس ویکسین خریدلی ہے اور اس مہینے کے رواں ہفتے سے پاکستان آناشروع ہوجائیگی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزیدکہاہے کہ چائنہ کونسائنہ کے ساتھ کوروناویکسین کے ٹرائلز کئے گئے ہیں جس کے نتائج اگلے دوہفتوں میں ہمارے پاس آجائینگے حکومت پنجاب نے ضرورت پڑنے پرکوروناویکسین کی خریداری کیلئے 1ارب اور 80لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہوئی ہے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزہماری پہلی ترجیح ہے۔اس کے بعد65سال سے زیادہ عمرکے افرادکوویکسین لگائی جائیگی صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے دو سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں غفلت پرایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ اورایم ایس اوکاڑہ ساؤتھ ہسپتال کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معطل کیاگیاہے وزیراعلیٰ نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں مشکل آنے پر فورا سخت ایکشن لینے کا حکم دیاہے۔پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجزمیں منتقل کردیاگیاہے اور نرسزکا وظیفہ21ہزارروپے سے بڑھاکر31ہزروپے کردیاگیاہے۔ نرسوں کی سیٹوں میں 1600سے بڑھاکر2350تک اضافہ کردیاگیاہے وزیر اعلیٰ پنجاب کوروناویکسین کاباقاعدہ آغازکرینگے کوروناویکسین کسی وی آئی پی کونہیں ملے گی 1166پرمیسج کرکے اپنے آپ کورجسٹرڈکروایاجاسکتاہے۔
یاسمین راشد