طواف گروپ کے چیف ایگزیکٹو حاجی مقبول احمد انتقال کر گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ کی نامور بزرگ شخصیت سابق مرکزی چیئرمین ہوپ پاکستان طواف گروپ کے چیف ایگزیکٹو حاجی مقبول احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ مصطفی ٹاؤن وحدت روڈ کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، لاہور میں نماز جنازہ مولانا شفیع مسکین نے پڑھائی دوسری نماز جنازہ تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے نزدیک ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مرحوم کو ان کے آبائی شہر نذد تبلیغی مرکزی رائے ونڈ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ حاجی مقبول احمد پاکستان میں عمرہ، حج ٹریڈ کے بانی افراد میں شامل ہیں ساری عمر ضیوف الرحمن کی خدمت میں گزار دی 3دن پہلے معدے کی آنت کے آپریشن کے لئے داخل ہوئے اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اوراللہ کو پیارے ہو گئے،حاجی مقبول احمد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج سہ پہر3بجے شروع ہو گی جبکہ4بجے دعا بمقام ون اے ایجوکیشن ٹاؤن نزد مصطفی ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں ہو گی، ان کی طواف ٹریول اور ان کے صاحبزادے امتیاز الرحمن کا میزاب گروپ پاکستان کے بڑے عمرہ اور حج گروپ میں شامل ہے حاجی مقبول احمد کی وفات سے ٹریول حج، عمرہ ٹریڈ میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔
حاجی مقبول احمد