سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 15ارب سے زائد کا نقصان، ڈالر، سونا بھی مہنگا

سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 15ارب سے زائد کا نقصان، ڈالر، سونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں فروری کے پہلے ہفتے کا آغاز مندی کا رجحان غالب آگیااور پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس137.09پوائنٹس کی کمی سے 46248.45پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 50.93 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 15 ارب 6 کروڑ 51 لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 160.20 روپے اور قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے160.30روپے سے گھٹ کر160.25روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160روپے اور قیمت فروخت160.30روپے مستحکم رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت350روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار300روپے ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج 

مزید :

صفحہ آخر -