منشیات کے ملزم کی ضمانت درخواست پر تفتیش مکمل نہ ہونے کا نوٹس، سی سی او طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے منشیات کے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر تفتیش مکمل نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی فاضل جج نے دوران سماعت استفسار کیا کہ ابھی تک تفتیش مکمل کیوں نہیں ہوئی؟ کیس کے فیکٹس طریقے سے پیش کریں یہ ہائیکورٹ ہے مجسٹریٹ کی عدالت نہیں، درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزم وارث علی پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ تھانہ سٹی راؤنڈ میں درج ہے عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کاحکم دیاجائے۔
طلبی