100فیصد یقین ہونے تک ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت ممکن نہیں، غفور حیدری

100فیصد یقین ہونے تک ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت ممکن نہیں، غفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے جب تک کامیابی کا 100 فیصد یقین نہ ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کر سکتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حساب لگایا ہے تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں اس کو واضح کریں گے۔رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدر ی نے بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا دو سر ی جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا، اتحاد میں رہتے ہوئے تنہا پرواز اور فیصلے نہیں ہوتے، دوسری جماعتوں کا خیال رکھنا پڑ تا ہے۔
عبدالغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -