سندھ میں کرپشن مافیا کے سرپرست وزیراعلیٰ ہیں، خرم شیرزمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کی کرپشن سے متعلق سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپشن میں ریکارڈ بنانے پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں شامل کیا جائے وزیر اعلیٰ سندھ کے نزدیک راہوپوٹے اور باجاری سندھ کے غریب ترین لوگ ہیں وزیر اعلیٰ سندھ اور فرنٹ مینوں کے خلاف عدالت جائیں گے ٹریزری میں صرف دو خاندانوں پر نوازشات سندھ کی عوام سے دھوکہ ہے سندھ میں سب سے زیادہ مستحق اور قابل بھی وزیراعلیٰ کے دوست ہی ہیں سندھ میں کرپشن مافیا کے سرپرست مراد علی شاہ ہیں سندھ کے حالات اور وزیراعلیٰ کی نوازشیں سندھ سے دشمنی کے مترادف ہیں نااہل مراد علی شاہ سندھ کی تاریخ کے بدترین کرپٹ وزیراعلیٰ ہیں سندھ کے اربوں روپے لوٹنے والے اپنی نجی محفلوں پر خرچ کررہے ہیں سندھ کے حالات پی پی پی کے خاتمے تک نہیں بدل سکتے تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی کرپشن کو منطقی انجام پہنچائے گی دوسری جانب خیرپور پیر جو گوٹھ پولیس کی تحویل میں فلپوٹو برادرے کے دولہے کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ پولیس کو آصف زرداری ملیشیا بناکر ریکوری پر لگادیا گیا ہے دو لاکھ روپے کی رشوت نہ ملنے پر پولیس نے ایک گھر اجاڑ دیا سندھ کی غلام پولیس اچھے اہلکاروں پر بھی بدنما داغ ہیں واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی خیرپور کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں سندھ بھر میں بدامنی اور پولیس گردی کے واقعات سندھ حکومت کی نااہلی ہے چیف جسٹس سندھ سے وا قعے خلاف نوٹس کی اپیل کرتے ہیں واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری معطل کیا جائے پاکستان تحریک انصاف دکھ کی گھڑی اور انصاف کی فراہمی تک ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔