ٹرائی اینجلس الیکٹرانکس نے ہائی سینس ٹی وی متعارف کرادیا

  ٹرائی اینجلس الیکٹرانکس نے ہائی سینس ٹی وی متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتی ہو ئی کمپنی ٹرائی اینجلس الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے ملک میں ہائی اینڈ ٹیلی وژن ٹیکنالوجی پر مبنی ہائی سینس85انچ 4Kاسمارٹ یو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کراکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔85انچ کا یہ ایل ای ڈی ٹی وی سائز کے اعتبار سے اب تک پاکستان کا سب سے بڑا ایل ای ڈی ٹی وی ہے جس کی پاکستان میں اعلی طرز زندگی کے باعث انتہائی زیادہ طلب ہے۔ٹرائی اینجلس الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ فروری2021سے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 75انچ ایل ای ڈی ٹی وی کی مقامی طور پر تیاری شروع کرنے جارہی ہے جس کے نتیجے میں صارفین جدید ٹیکنالوجی ڈیوائسز کی وسیع ورائٹی میں سے انتخاب کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ٹرائی اینجلس کی جانب سے پاکستان میں ہائی سینس 4kاسمارٹ 65انچ تک کے ایل ای ڈی ٹی وی پہلے ہی دستیاب ہیں۔ٹرائی اینجلس پاکستان میں ہائی سینس مصنوعات کی آئی ایس او سرٹیفائیڈ واحد ڈسٹری بیوٹر اور مینو فیکچرنگ کمپنی ہے جس میں ٹیلی وژنز اور رہائشی ایئر کنڈیشنرز شامل ہیں۔کمپنی نے حال ہی میں صارفین کو فراہم کی جانے والی اپنی مصنوعات میں آپریٹنگ سسٹم کا جدید ورژن اینڈرائیڈ 10.0شامل کیا ہے۔ٹرائی اینجلس تمام ماڈلز میں وائس ان ایبل ریموٹ کنٹرول کے ذریعے صارفین کو منفرد اور انوکھا تجربہ فراہم کرتا ہے۔کمپنی ہائی سینس کے ایئر کنڈیشنرز بھی پیش کرتی ہے جس میں اسپلٹ ٹائپ انورٹر اے سی اور فلور اسٹینڈنگ اے سی شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -