پی اے ٹی کی کشمیر کانفرنس 3فروری گلشن اقبال میں ہو گی

پی اے ٹی کی کشمیر کانفرنس 3فروری گلشن اقبال میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کراچی  کا اہم اجلاس صوبائی صدر مشتاق صدیقی کی صدارت میں گلشن اقبال میں ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی اے ٹی ہیومن رائٹس ونگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں جاری مسلمانوں پر مظالم اور قبضے کے خلاف یکجہتی کشمیر کانفرنس  3فروری بروز بدھ شام 6بجے صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان عوامی تحریک گلشن اقبال میں ہو گی۔کانفرنس کی صدارت قاضی زاہد حسین مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کریں گے جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی سماجی،انسانی حقوق کی جماعتوں اور شخصیات کو اس کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے پہنچا دئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین مشتاق احمد صدیقی،صاحبزادہ ثاقب نوشاہی،ڈاکٹر شہزاد قریشی،راؤ کامران محمود،اطہر جاوید صدیقی نے کہا پیٹرول،بجلی،دودھ،گیس سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے

مزید :

صفحہ آخر -