باوانی گروپ طارق باوانی انتقال کرگئے
پنجابی جماعت کے وفد کی
قادر پٹیل سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پنجابی جماعت کے وفد نے علاقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی۔وفد میں ملک اورنگزیب،ملک محمد الیاس،باچا خان اور سماجی رہنما محمد خاکسار شامل تھے۔انہوں نے رکن قومی اسمبلی کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔عبدالقادر پٹیل نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف تاجر سینئر ایگزیکیٹو ممبر پاکستان،تھائی فرینڈشپ ایسوسی ایشن اور بزنس فورم،چیئرمین باوانی گروپ طارق باوانی انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ جمعہ کو سلطان مسجد خیابان بحریہ ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی۔جس میں جودھ پور کمیٹی کے افراد کے علاوہ تاجر صنعتکاروں اور اعلی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم طارق باوانی ولد یحیی باوانی جود پور میمن ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے اس کے علاوہ وہ باوانی ٹرسٹ کے چیئرمین اور پاکستان میمن ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر بھی تھے۔طارق باوانی کے انتقال پر کراچی میں تعینات تھائی لینڈ کے قونصل جنرل مسٹر ٹھاٹری،ڈپٹی قونصل جنرل ایپی پان،قونصل مسٹر فوزی،چیئرمین پاکستان تھائی فرینڈشپ ایسوسی ایشن اینڈ بزنس فورم عارف سلیمان،صدر اعظم درانی،سینئر نائب صدر ارشاد آدم جی،مبین انصاری ودیگر نے گہرے رنجم و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک اپنے دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں