پاک جنوبی افریقہ ٹی 20سیریز،دونوں سکوا ڈز کل لاہورپہنچیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 3 فروری کو لاہور پہنچیں گے،جنوبی افریقہ اسکواڈ کے ارکان کمرشل فلائٹ سے اسلام آباد سے لاہور جائینگے۔ پاکستان کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی بھی 3 فروری کو رپورٹ کریں گے۔دونوں اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی۔قومی کھلاڑی پانچ فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے، پاکستان کے کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔ ٹیم کے کوچز اور ٹیسٹ ٹیم میں شامل ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی پنڈی ٹیسٹ کے بعد جوائن کریں گے۔ پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔