ویوو نے سمارٹ فون وائے 12 ایس متعارف کروا دیا

ویوو نے سمارٹ فون وائے 12 ایس متعارف کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو کی جانب سے وائے سیریز میں ایک نیا سمارٹ فون vivo Y12sلانچ کر دیا گیا ہے۔ اس نئے فون میں ویوو کی جہت کو آگے بڑھاتے ہوئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کم قیمت میں بھی جدت کا لطف اٹھا سکیں۔ Y12s میں ایک بڑی 5000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری، منفرد سائیڈ فنگرپرنٹ  سکینر اور اے آئی ڈول کیمرہ نصب ہیں۔ویوو کا نیا Y12s اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین 6.51 انچ کے بڑے Halo FullView™Display پر ایچ ڈی پلس ریزولیوشن کا لطف اٹھا سکیں۔ یہ نیا سمارٹ فون پاکستان میں 20,999 روپے کی قیمت میں دو بہترین رنگوں فینٹم بلیک اور گلیشئیر بلیو میں دستیاب ہیں۔ ویوو کی جانب سے Y12s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -