شارٹ فلم ”بے شرم“ یو ٹیوب چینل پر ریلیز کردی گئی
لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر کی شارٹ فلم ”بے شرم“ یو ٹیوب چینل Elements Prime پر ریلیز ہوگئی ہے اور اسے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ جس میں معاشرے کے کئی اہم اور تلخ حقائق پیش کئے گئے ہیں۔اس فلم کا ٹیزر دو روز پہلے ہی ریلیز کیا گیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔فلم کی کہانی منعم مجید نے تحریر کی ہے،ڈی اور پی راشد عباس،گیت اور کمپوزیشن اکبر خان اور میوزک فضیل خان کا ہے۔کاسٹ میں سید جبران،صدف آشان،مجتبیٰ عباس اور نوین وقار شامل ہیں۔”بے شرم”کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ہوس کی دلدل میں اس طرح سے دھنس چکی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔یہ کردار نوین وقار نے ادا کیا ہے۔
جس کے حوالہ سے بہت پرجوش ہیں۔