پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند،آن لائن ویزے جاری ہونگے
ریاض(آئی این پی) دنیا بھر میں پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردیا گیا، پاکستان کیلئے ویزے اب آن لائن جاری ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ سمیت دنیا بھر کے پاکستانی مشنز نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر31 جنوری سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کر دیا ہے۔ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ میں قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں تمام درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن ویزا پورٹل پر ویزے کیلئے اپلائی کریں۔ قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ویزے کیلئے آن لائن درخواستیں دی جا سکیں گی اور ایک ہفتے میں ویزا پراسس ہوجائے گا، اگر کوئی اعتراض ہوا تو درخواست گزار کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔
ویزا