اسرائیل اور مسلم اکثریتی یورپی ملک کوسووو میں سفارتی تعلقات بحال
پرسٹینا(آن لائن) اسرائیل اور مسلم اکثریتی یورپی ملک کوسووو نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کر دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے سفارتی تعلقات کی تقریب ہوئی،جس میں سفارتی تعلقات کی بحالی کی یاد د ا شت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت کوسووو اب یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکینازی نے کہا یہ نئے تعلقات تاریخی، خطے میں تبدیلی اور عرب و مسلم ممالک سے اسرائیل کے تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں،کوسووو کے وزیر خا ر جہ ملیزا ہرا د ینا ج نے کہا کوسووو اور اسرائیل کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اوران کی بحالی کیلئے طویل سفر طے کیا ہے، کوسووو نے ایک دہائی تک جاری رہنے والی گوریلا لڑائی کے بعد 2008 میں سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے اسرائیل اس چھوٹے سفارتی ملک کیساتھ تعلقات کی بحالی کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب ومسلم ممالک کیسا تھ وسیع تر تعلقات کی بحالی کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ستمبر میں کوسووو اور سربیا کے درمیان معاشی معاہدے کے دوران اسرائیل اور کوسووو کے مابین تعلقا ت کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور اس معاہدے کی بنیاد پر سربیا نے بھی یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
اسرائیل کوسوو تعلقات