مافیاز کی دھمکیاں، رونا دھونا کسی کام نہیں آئے گا: فردوس عاشق

مافیاز کی دھمکیاں، رونا دھونا کسی کام نہیں آئے گا: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کپتان عوامی طاقت کے ساتھ کرپشن کے دیوتاؤں کیخلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑا ہے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ استعفوں کی کھوکھلی دھمکی اور ناکام جلسیوں کے بعد 31 جنوری کا سورج کرپٹ پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا لیکن اب مارچ کے مہینے کو اپنے لانگ مارچ سے آلودہ کرنے کا خواہشمند بے بسی، بے یقینی اور بے حسی کا شکار پی ڈی ایم ٹولہ سن لے کئی مارچ آئینگے اور گزر جائینگے مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھونا کسی کام نہ آئے گا فردوس عاشق اعوان نے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2023 تک عوامی طاقت کیساتھ ان کی ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہونگے۔
فردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -