لوئر دیر، سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک 

    لوئر دیر، سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن، 3دہشتگرد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آئی این پی) سیکیورٹی فورسز نے سرحد پا رسے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب لوئر دیرکے علاقے میں کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب لوئر دیر کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ان کی شناخت عابد، یوسف خان اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔ عابد اور یوسف خان کا تعلق سوات جب کہ عبدالستار کا تعلق مردان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اسلحہ، گولہ بارود  اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ دہشتگرد 2019 میں سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ ان دہشتگردوں نے پاکستان کے علاقے کے اندر دراندازی کرکے وہاں پر عمائدین کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنارکھا تھا تاہم ان کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
تین دہشت گرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -