مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی، احتجا ج کرنیوالے کسانوں کا انٹر نیٹ بند

مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی، احتجا ج کرنیوالے کسانوں کا انٹر نیٹ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی حکومت نے کسانوں کے مطالبات ماننے کے بجائے انہیں انٹرنیٹ کی سہولت سے بھی محروم کر دیا،دارالحکومت نئی دہلی میں کسانوں کا دھرنا جاری ہے اور کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کر دیا، کسانوں نے مودی سرکار کی کسان دشمن قوانین کیخلاف دو ماہ سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں کئی مقامات پر کسان دھرنا دئیے ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں کسانوں کے متنازع زرعی قوانین کو کالعدم قرار دینے کیلئے شروع کی گئی تحریک دن بدن زور پکڑتی جا رہی ہے،کسانوں کا کہنا ہے کہ نئے زرعی قوانین سے خوراک کے بڑے خرید کنندہ افراد کو فائدہ جبکہ کسانوں کو نقصان ہو گا۔بھارتی حکومت اور کسانوں کی یونینز کے درمیان اب تک 11 بار مذاکرات کی کوششیں ہو چکی ہیں لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں، بھارتی حکومت نے مذکورہ قوانین کو18 ماہ تک نافذ کرنے کی پیشکش کی لیکن کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون کو ختم کرنے تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
کسان 

مزید :

صفحہ اول -