کورونا ویکسین کی98.3 ملین ڈوز 62 ملکوں کو مل گئی،بلوم برگ
نیویارک (آن لائن) دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس سے بچاوکی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل جاری ہے، دنیا کے 62 ملکوں میں ویکسین کی 98.3 ملین ڈوز عوام کو دی جا چکی ہیں۔بلوم برگ کے ٹریکنگ ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر میں اوسطاً ہر روز کورونا وائرس کی مختلف ویکسین کی 4.20 ملین ڈوز عوام کو لگائے جارہی ہیں اور اب تک ویکسین کی 98.3 ملین ڈوز عوام کو دی جا چکی ہیں۔امریکا میں ویکسین لگانے کا عمل 14 دسمبر سے شروع کیا گیا تھاجہاں اب تک کورونا ویکسین کی 31.8 ملین ڈوز عوام کو لگائی جاچکی ہیں۔
بلوم برگ