کرپٹ اپوزیشن کے سیاسی ڈرامے کا خاتمہ ہو چکا ہے،اعجازچوہدری

کرپٹ اپوزیشن کے سیاسی ڈرامے کا خاتمہ ہو چکا ہے،اعجازچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کے سیاسی ڈرامے کا خاتمہ ہو چکا ہے، عوام نے ان کے جھوٹے اور ملک دشمن بیانیے کو بْری طرح مسترد کیا ہے، استعفےٰ منہ پر مارنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو عبرتناک شکست ہوگی، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2023 ء تک وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کرپٹ اور قبضہ مافیا نے ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ کھایا ہے، ملکی مسائل اورتباہی کے ذمہ دار بھی سابقہ حکمران ہیں، قبضہ مافیا کی چیخیں نکل رہی ہیں، اپوزیشن پر بلاتفریق احتساب کا خوف طاری ہے، پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگار وں، یتیموں اور چلے ہوئے کارتوسوں کی کہانی ختم ہو چکی ہے،ان کا مستقبل بھی تاریک ہو چکا ہے، انہوں نے کہاکہ ڈسکہ اور وزیرآباد کی باشعور عوام 19 فروری کو قبضہ مافیا کو عبرتناک شکست دیں گے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،جلسوں میں جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیاز وڑائچ،جوائنٹ سیکرٹری قاری ذوالفقار علی سیالوی،ذوالفقار علی چیمہ، چوہدری ادریس چیمہ، کنور عمران سعید، حاجی امان اللہ اعوان، چوہدری ممتاز، چوہدری شاہنواز چیمہ، ذکاء  اللہ کھارا، چوہدری افتخار ساہی، ضرار احمدخاں، میاں رفیق، باؤ طارق، ریاض کٹاریہ، چوہدری فواد، غنی چیمہ، زبیرعلوی سمیت بڑی تعداد میں کارکنا ن اور حلقے کی عوام نے شرکت کی۔